کہتے ہیں کہ دنیا میں ماں بیٹے کا بہت ہی مقدس اور اٹوٹ رشتہ ہوتا ہے ۔ ماں اپنے بچے کی خواہش پوری کرنے کیلئے جان تک داو پر لگا دیتی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ماں بیٹے کے رشتے کو اس دنیا میں سب سے بڑا درجہ دیا گیا ہے، لیکن رامپور کے شاہ آباد قصبہ کے ایک محلہ سے بالکل اس کے برعکس معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں تین بچوں کی ماں کا پیار اتنا پروان چڑھ گیا کہ کنبہ کو چھوڑ کر وہ اپنے عاشق کے ساتھ جانے کیلئے بضد ہو گئی ۔ معاملہ کوتوالی تک جا پہنچا، جہاں پر بچے بھی ماں کو ساتھ لے جانے کی فریاد کرتے رہے ۔ علامتی تصویر۔