مغربی بنگال میں دو لڑکیوں (موسمی دتہ اور مومیتا مجمدار) نے پورے رسم و رواج کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ شادی کی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موسمی دتہ پہلے سے شادی شدہ تھیں،اس کے اپنے شوہر سے دو بچے بھی ہیں۔ دتہ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے شوہر انہیں روز مارتے پیٹتے تھے، اس لئے وہ اپنے شوہر سے الگ ہوگئیں ۔ (News18 Bengala)
میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا پیار صرف مرد اور عورت کے درمیان ہوتا ہے؟ کیا دو خواتین یا دو مرد پیار سے گھر نہیں بناسکتے؟ بتایا جارہا ہے کہ مومیتا کے اہل خانہ کو یہ شادی منظور نہیں تھی، انہوں نے اس کو گھر میں داخل ہونے سے منع کردیا ، لیکن وہ موسمی کو زندگی بھر ساتھ نہیں چھوڑنے کا وعدہ کردیا تھا، اس لئے وعدہ نبھانے کیلئے کرایہ پر رہنے لگی ۔ (Video Grab)
بتایا جارہا ہے کہ ان کے معاشقہ کے درمیان مومیتا کچھ دنوں کیلئے بن گاوں سے کولکاتہ چلی گئی تھیں، تبھی دتہ کو احساس ہوا کہ وہ اس کے بغیر نہیں رہ سکے گی۔ اس نے بتایا کہ جس طرح ایک پیڑ پانی کے بغیر نہیں رہ سکتا، میں اس کے بغیر نہیں رہ سکتی، اس لئے میں نے فورا شادی کی تجویز رکھی اور شادی کرلی۔ فی الحال یہ جوڑا ایک کرایہ کے مکان میں رہ رہا ہے۔ (News18 Bangla)