واٹس ایپ (WhatsApp) نے حال ہی میں iOS بیٹا iOS 22.18.0.70 کے لیے ایک اپ ڈیٹ پیش کیا تھا، جس سے چیٹ لسٹ سے ہی اسٹیٹس اپڈیٹ کو دیکھا جا سکے گا۔ اب واٹس ایپ آئی او ایس بیٹا کے لیے انڈو فیچر پر کام کر رہا ہے، جو غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے پیغامات کو ریکور کر سکے گا۔ چند روز قبل اس فیچر کا اعلان اینڈرائیڈ Android بیٹا کے لیے کیا گیا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ فیچر واٹس ایپ بیٹا اینڈرائیڈ 2.22.13.5 اپڈیٹ میں آیا ہے تاکہ غلطی سے ڈیلیٹ ہونے والے پیغامات کو ریکورکیا جاسکے۔
Status دیکھنے کا بدل جائے گا طریقہ واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کی مدد سے یوزرس آسانی سے لوگوں کا سٹیٹس دیکھ سکیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کے اس فیچر سے صارفین چیٹ لسٹ میں ہی اسٹیٹس دیکھ سکیں گے۔ WABetaInfo نے اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
ڈبلیو بی نے بتایا ہے کہ پہلے جس طرح ہم کسی کا اسٹیٹس دیکھنے کے لیے اسٹیٹس سیکشن میں جاتے تھے، اب صارفین اپنی چیٹ میں ہی اس کانٹیکٹ نمبر کا اسٹیٹس دیکھ سکیں گے۔ ڈبلیو بی نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فیچر کافی حد تک انسٹاگرام کی اسٹوری جیسا لگتا ہے۔