شوشوشوشوشوشو۔۔۔۔۔۔ یہاں ایسی بات ہونے والی ہے جس پر کھل کر بات نہیں کرنی چاہیے۔ کم از کم سماجی دباؤ تو یہی کہتا ہے کہ ایسی باتیں سرعام نہیں کرنی چاہئیں۔ اوپر سے ایسی باتیں اگر کوئی لڑکی کر رہی ہو تو بڑا عجیب ہو جاتا ہے۔ اس کہانی کا عنوان دیکھ کر آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ ہم یہاں کس موضوع پر بات کرنے جارہے ہیں۔ دیکھیں جب بھی اس قسم کے موضوع پر بات ہوتی ہے تو ہمیشہ یہی سمجھایا جاتا ہے کہ خواتین کو ان معاملات میں خاموش رہنا چاہیے۔
ایک شریف لڑکی یہ کام نہیں کر سکتی کیونکہ اس کا جسم اس کا تھوڑے ہی ہے وہ تو اس کے شوہر کا ہے۔ وہ جو کچھ بھی کرتی ہے، اسے صرف اپنے شوہر کی خواہشات کیلئے یہ سب کرنا چاہیے۔ اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ میں اتنی باتیں کیوں کر رہی ہوں تو ہم آپ کو بتاتے چلوں کہ آج ہم اس موضوع پر بات کرنے جا رہے ہیں اور یہ سمجھنے جا رہے ہیں کہ خواتین کو سیکس یا جسمانی لذت کی کیا ضرورت ہے۔ ان کے کئی طریقے ہیں جنہیں وہ اچھی طرح سمجھ سکتی ہے۔
علامتی تصویر ۔ Image : pixabay