میڈیکل سائنس میں اکثر ایسے کرشمے ہوجاتے ہیں، جن کا تصور کرنا بھی کئی مرتبہ مشکل ہوجاتا ہے ۔ اس مرتبہ بھی کچھ ایسا ہوا ہے ۔ ایک بیٹی جس کو ڈاکٹر نے کہہ دیا تھا کہ اب وہ کبھی ماں نہیں بن سکتی ہے، اس کی بچہ دانی نکالی جاچکی تھی، تبھی ماں نے اس کی خوشی کیلئے وہ کردیا ، جس کے بعد میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ۔ اب ساس کی کوکھ میں داماد کا بچہ پل رہا ہے، لیکن آپ پورا معاملہ جان کر حیران رہ جائیں گے ۔ (representative image-canva)
آسٹریلیا کے سڈنی میں رہنے والی 30 سال کی کرسٹی براینٹ کو دو سال پہلے بیٹی وائلیٹ پیدا ہوئی تھی۔ تب ان کے جسم کو خطرہ اتنا زیادہ ہوگیا تھا کہ بچہ دانی تک کو نکالنا پڑ گیا تھا ۔ ہسٹریکٹامی سرجری ہوئی ۔ اس میں فیلوپین ٹیوب اور بیضہ دانی کو بھی نکال دیا گیا ۔ یہاں تک کہ وہ 48 گھنٹے تک کوما میں رہی ۔ علامتی تصویر۔ (Photo_canva)