مسلم ڈیلیوری بوائے کی وجہ سے منسوخ کیا آرڈر تو زومیٹو نے دکھا دیا آئینہ ، کہا : کھانے کا مذہب نہیں ہوتا
زومیٹو نے کہا کہ کھانے کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی کی طرف سے واضح طور پر کہا گیا کہ اگر وہ آرڈر منسوخ کرتا ہے تو اس کو کینسلیشن چارج کے طور پر 237 روپے دینے ہوں گے ۔


آن لائن فوڈ ویب سائٹ زومیٹو ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہے ۔ اس مرتبہ زومیٹو اپنے کھانے کی وجہ سے نہیں ، بلکہ ڈیلیوری بوائے کی وجہ سے سرخیوں میں ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک شخص نے زومیٹو سے کھانا آرڈر کیا تھا ، لیکن جب اس کو میسیج کے ذریعہ پتہ چلا کہ ایک مسلم ڈیلیوری بوائے اس کا کھانا لے کر آرہا ہے ، تو اس شخص نے ڈیلیوری بوائے کو بدلنے کیلئے کہا ۔


زومیٹو نے جب اس سے انکار کردیا تو اس شخص نے آرڈر کینسل کردیا اور ریفنڈ دینے کا مطالبہ کیا ۔ زومیٹو کمپنی نے جب ریفنڈ دینے سے انکار کردیا ، تو دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر ہی بحث ہوگئی ۔


امت شکل نام کے شخص نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ابھی زومیٹو پر اپنا آرڈر کیسنل کردیا ، کیونکہ وہ ایک غیر ہندو کو میرا کھانا لے کر بھیج رہے تھے ۔ میرے منع کرنے پر بھی انہوں نے ڈیلیوری بوائے کو بدلنے سے انکار کردیا ۔ میں نے ان سے کہا کہ مجھ پر وہ اس طرح کھانا لینے کیلئے دباو نہیں بناسکتے ہیں اور مجھے ریفنڈ دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔


امت شکل نے جو اسکرین شارٹ ڈالا ہے ، اس میں نظر آرہا ہے کہ فیاض نام کا ڈیلیوری بوائے امت کے گھر کھانا لے کر جانے والا تھا ۔ امت نے جیسے ہی دیکھا کہ فیاض اس کا کھانا لے کر آرہا ہے ، تو اس نے زومیٹو کو ڈیلیوری بوائے بدلنے کیلئے کہا ۔


امت شکل نے اس معاملہ میں ایک وہاٹس ایپ چیٹ کا اسکرین شارٹ بھی شیئر کیا ہے ۔ اس چیٹ میں نظر آرہا ہے کہ امت زومیٹو کمپنی سے کہہ رہا ہے کہ ابھی ہمارے لئے ساون چل رہا ہے ، اس لئے ہمیں کسی مسلم شخص سے ڈیلیوری کی ضرورت نہیں ہے ۔


اس کے بعد زومیٹو نے کہا کہ کھانے کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی کی طرف سے واضح طور پر کہا گیا کہ اگر وہ آرڈر منسوخ کرتا ہے تو اس کو کینسلیشن چارج کے طور پر 237 روپے دینے ہوں گے ۔


امت نے ایک اور اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب میں نے اپنا اعتراض درج کرایا تو زومیٹو نے اس کو بلاک کردیا اور اب ایپ پر پہلے کی آرڈر ہسٹری بھی نہیں دکھائی دے رہی ہے۔
ٹرینڈنگ نیوز
واٹس ایپ کشمیریوں کو کر رہا ہے گروپ سے باہر، یہ ہے بڑی وجہ
رپورٹ کے مطابق، وادی میں میسیجنگ پلیٹ فارم کے صارفین واٹس ایپ گروپوں سے غائب ہونے لگے ہیں۔ لوگ حیران ہیں کہ کیوں ان کے نام گروپ سے ہٹ رہے ہیں۔شہریت ترمیمی بل :مایاوتی کوموجودہ بل پراعتراض، کہا سیکولرآئین کی منشا کے خلاف
یہ بل بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے انسانیت نواز اور سیکولر آئین کی منشا و اس کے بنیاد ڈھانچے کے عین خلاف ہے:مایاوتیحج 2020: فارم بھرنے کا آج آخری دن، اب تک موصول ہوئے ہیں 1 لاکھ 90 ہزار درخواست فارم
حج درخواست فارم کی حصولیابی میں گراوٹ درج ہونے کے بعد اب 31 میں سے صرف 14 ریاستوں کیلئے ہی قرعہ اندازی ہوسکتی ہےپانچ لڑکوں نے لڑکی کا کیا ریپ، ایف آئی آر میں 14 سالہ متاثرہ کے حاملہ ہونے کی بات
راجستھان کے باراں ضلع کے اٹرو میں ایک 14 سالہ دلت لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کا تقریبا 40 دن پرانا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ نابالغ دلت لڑکی کے ساتھ 5 لوگوں نے الگ۔الگ دن ریپ کیا۔رپورٹ میں ہوا یہ سنسنی خیز انکشاف: 629 پاکستانی لڑکیوں کو دلہن بتا کر چین کو بیچا گیا
نیوز ایجنسی اے پی نے اس سے جڑے دستاویز حاصل کئے ہیں جسے پاکستانی تفتیش کاروں نے تیار کیا ہے۔جموں وکشمیر:جلدہی جیل سے اپنے گھرمنتقل ہونگے وادی کے یہ بڑے رہنماء
ایم ایل اے ہاسٹل میں نظربند سیاسی لیڈروں کے اہل خانہ نے سردی کے پیش نظران لیڈروں کو انکے گھروں میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اسٹیج پرارجن کپور کی تصویر دیکھ کر شرما گئیں ملائکہ اروڑہ، کہہ ڈالی ایسی بات
ملائکہ سے یہ سوال حال ہی میں منعقد ایک بڑے ایوارڈ فنکشن کے دوران اسٹیج پر سب کے سامنے پوچھا گیا جسے سن کر ملائکہ پہلے تو شرما گئیں لیکن پھر مزاحیہ انداز میں جواب بھی دیا۔وہ میری بیٹی کی عصمت دری کرنے اور میرا گلا ریتنے کی دھمکی دے رہے ہیں، میں ڈر گئی ہوں: ماڈل
ماڈل کا کہنا ہے کہ اسے دھمکیاں کئی ہفتے پہلے ملی تھیں لیکن اب جا کر اس نے شکایت کی ہے۔خاتون ہم جنس پرست جوڑا بنا والدین، دونوں کے حمل میں رہا بچہ
اب تکنیک کی ترقی کے ساتھ ڈاکٹروں نے اس میں کچھ نئی تبدیلی کی ہے۔ اس کے تحت ایک ایسی تکنیک آئی ہے جس میں انڈے کو پہلی پارٹنر کے حمل میں فرٹیلائز کیا جاسکتا ہے بعد میں دوسرا ساتھی جنین کو اپنے رحم میں پال سکتا ہے۔