ہوم » ویڈیو » جموں وکشمیر

جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے 3 افراد کی موت

کورونا کا دائرہ جموں کشمیر میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کشمیر میں کورونا سے آج تین افراد کی موت واقع ہوگئی۔ اسکمز بیمنہ میں کپواڑہ کے مریض کی موت ہوئی ہے۔گذشتہ رات مریض کو اسکمز سرینگر سے بیمنہ منتقل کیا گیا تھا۔ مریض کے ساتھ والوں نے الزام لگایا ہے کہ مریض کو بنا آکسیجن کے اسکمز سرینگر سے منتقل کیا گیا تھا۔ وہیں دیالگام کے پچھہتر سالہ مریض کی اسکمز سری نگر میں موت واقع ہوگئی۔ جبکہ گاندربل کے مریض کا اسکمز سرینگر میں انتقال ہوگیا۔ مجموعی طور سے آٹھ ہزار سے زائد اب تک کورونا کے کیس سامنے آچکے ہیں اور اب تک کُل ایک سو چوبیس افراد کی موت ہوئی ہے۔جبکہ پانچ ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

جموں وکشمیر| News18 Urdu | Jul 04, 2020 01:55 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین
corona virus btn
corona virus btn
Loading