ہوم » ویڈیو » شمالی ہندوستان

فوجی جوانوں کا کورونا واریئرس کو پھولوں سے خراج تحسین: دیکھیں ویڈیو

پہلے تالی۔تھالی اور پھر دیے جلانے کے بعد اب کورونا واریئرس کے لیے پھول برسائے جائیں گے۔ حالانکہ اس بار کی پھولوں کی بارش کے لیے آپ کو گھر سے باہر آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ کام فوج کی کئی ٹکڑیاں کرینگی۔ البتہ اس ٹاسک کو دینے کا کام پی ایم مودی نے نہیں بلکہ سی ڈی ایس بپن راوت نے کیا ہے۔ اتوار یعنی آج کے دن تینوں شعبوں کی مسلح افواج کورونا وارئرس کی حوصلہ افزائی اپنے اپنے طریقے سے کریگی۔ آج فوج کے جوان صبح ان پر پھولوں کی برسات کرینگے۔ سی ڈی ایس نے تینوں فوجوں کو کورونا وارئیرس کا سمان کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہوائی فوج کورونا وارئیرس کے عزت افزائی کے لیےدو فلائٹ اڑائے گی۔یہ فلائٹ سرینگر سے تریویندرم اور آسام کے ڈبروگڑھ سے کچھ کے بیچ اڑائی جائے گی۔ ملک کے سبھی اضلاع میں فوج کے جوان کورونا اسپتالوں کے پاس بینڈ پر پرفارمنس کرینگے۔ ساتھ ہی بحری فوجیں اپنے چھالیس جنگی جہازوں کو جگمگائے گی۔سات ہزار پانچ سو سولہ کلو میٹر کی حد سمیت پچیس جگہوں پر ہری روشنی چھوڑی جائے گی۔پورا ملک فوج کے ذریعے کورونا واریئرس کا سمان دیکھنے کا انتظار کررہا ہے۔ اس کا لائیو کوریج آپ نیوز ایٹن پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

شمالی ہندوستان| News18 Urdu | May 03, 2020 12:29 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین
corona virus btn
corona virus btn
Loading