ہوم » ویڈیو » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کا قہر جاری، کووڈ۔19 سے آج 3 افراد کی موت

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس بیچ وائرس متاثرہ افراد کی اموات کا سلسلہ بھی لگاتار جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اندر کشمیر میں دس کورونا مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ ۔ ان میں سے کل دیر رات سے ہی مزید آٹھ افراد کی موت ہوگئی ہے۔ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں تین مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نظیر کے مطابق دو کورونا متاثرین کو کل رات تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔جب ان کے کووڈ نائنٹین کے نمونے لئے گئے تو وہ پازیٹیو پائے گئے۔ان میں سے ایک بٹہ مالو سرینگر سے تھا جبکہ ایک کا تعلق بڈگام سے ہے ۔اس سے قبل یاری پورہ کولگام کے ایک پچپن برس کے مریض کی اسکمز موت ہوگئی تھی ۔ اسکمز میں ہی سوپور کے ایک پیسٹھ برس کے مریض کی موت ہوگئی ہے۔ تاریگام کولگام کے ایک پیسٹھ برس کی مریض کی اسکمز میں موت ہوگئی ہے۔ اسکمز میں نادی گام شوپیاں کے ایک پیسٹھ سالہ مریض کی موت کے ساتھ ہی اسپتال میں آج چار مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ سی ڈی اسپتال میں ایک مریض کی موت ہوگئی ہے۔۔۔ کشمیر میں آج ایک سو چون مثبت کیس سامنے آئے ہیں ۔ جموں میں آج بیس مثبت کیس سامنے آئے ہیں ۔

جموں وکشمیر| News18 Urdu | Jul 04, 2020 03:25 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین
corona virus btn
corona virus btn
Loading