ہوم » ویڈیو » وطن نامہ

ملک میں شدت اختیار کرتی جارہی کورونا کی دوسری لہر، ہر دن کووڈ معاملوں میں اضافہ درج

ملک میں کورونا کی دوسری لہرشدت اختیار کرتی جارہی ہے۔جس کے نتیجے میں روزبروز کورونا کےنئے معاملوں میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔کورونا کی پیشقدمی سے مرکز اور ریاستی حکومتیں فکر مند ہیں اور اس کے پھیلاؤ کوروکنے کی کوششوں میں جٹی ہیں ۔اس بیچ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا کےترانوے ہزار دو سو انچاس نئے معاملے درج کیے گئے ہیں جبکہ اسی دوران ساٹھ ہزار اڑتالیس افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ کورونا کے بڑھتے معاملوں کے سبب ایکٹو معاملوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ ملک میں کورونا ایکٹو معاملے سات لاکھ کے قریب پہنچ گیے ہیں۔اعدادوشمارکے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں پانچ سو تیرہ مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ملک میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ چونسٹھ ہزار چھ سو تیئیس افراد کی موت ہوچکی ہے۔

وطن نامہ| News18 Urdu | Apr 04, 2021 07:12 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین