آکسیجن، Remdesivir انجیکشن سمیت کئی دوائیوں کی کالابازاری پر سی جے آئی کو لکھا گیا خط
سپریم کورٹ کے کچھ وکیلوں اور کچھ قانون کے طالب علموں نے چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کوخط لکھا ہے۔جس میں ملک میں آکسیجن ، ریمڈیسورانجکشن remdesivir injection سمیت کئی دوائیوں کی کالابازاری کےحوالےسےآگاہ کیاگیا۔خط میں سی جے آئی سے معاملے میں نوٹس لینے او رسماعت کی اپیل کی ہے۔واضح ہو کہ کہی کہیں تو آکسیجن فی سلینڈر چالیس ہزارروپئے تک فروخت ہوئی ہے۔وہیں ریمیڈسر انجیکشن کی بھی بلیک مارکٹنگ کی خبریں موصول ہوتی رہی ہیں۔