ہوم » ویڈیو » مغربی ہندوستان

گجرات لاک ڈاؤن میں مزدوروں کو پولیس نے راستہ میں روکا۔ دیکھیں ویڈیو

ملک میں لاک ڈاون نافذ ہے ، اور اس لاک ڈاون میں بڑی تعداد میں طلبا اور مزدور مختلف ریاستوں میں پھنسے ہیں۔ انکی یہی جدوجہد ہے کہ وہ جلد سے جلد اپنے اپنے شہروں اور گھروں کو لوٹ سکیں۔ گجرات کے بھی کئی شہروں میں شمالی ریاستوں کے مزدوروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گذشتہ روز ایک بار پھر قریب ساٹھ مزدوروں نے اپنا سامان سفر باندھا اور پیدل ہی نکل پڑے ۔ سورت کے پنڈیسرا ، اور۔ وراچھا علاقوں سے مدھیہ پردیش اور اترپردیش کے مزدوروں کو پولیس نے آگے بڑھنے سے روک لیا۔یہ تمام مزدور پینتیس کلومیٹر پیدل چل کر بارڈولی تک پہنچے تھے۔ پولیس نے ان سبھی کو واپس سورت میں انکے مقامات پر بھیج دیا۔ ان مزدوروں کا کہنا تھا کہ انکے پاس کام نہیں ہے، کھانے پینے کیلئے پیسے بھی تقریباً ختم ہو چکے ہیں۔

News18 Urdu
مغربی ہندوستان| News18 Urdu | Apr 29, 2020 11:03 AM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین