ہوم » ویڈیو » شمالی ہندوستان

سیرم انسٹیٹیوٹ میں کورونا ویکسین ٹرائل شروع، ڈی جی سی آئی نے دی اجازت

ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کو کورونا ویکسین کا تجربہ دوبارہ شروع کرنے کی اجاز ت دے دی ہے۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ اب دوسرے اورتیسرے مرحلے کا ٹیسٹ کرسکتا ہے۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ کو اجازت ڈیٹا سیفٹی مانٹرنگ بورڈ کی سفارش جمع کرنے کے بعد ملی ہے۔ڈی جی سی اے نے مقررہ رہنما خطوط کے مطابق ویکسین کے تجربے کی اجازت دے دی ہے۔ خیال رہے کہ ایسٹرا زنیکا اورآکسفرڈ کے اشتراک سے تیار کی جارہی ویکسین کے انسانی تجربے کے دوران برطانیہ میں ناموافق اثرات رونما ہونے کے بعد ٹیسٹ کو موقوف کردیا گیا تھا۔

شمالی ہندوستان| News18 Urdu | Sep 16, 2020 03:58 PM IST

ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کو کورونا ویکسین کا تجربہ دوبارہ شروع کرنے کی اجاز ت دے دی ہے۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ اب دوسرے اورتیسرے مرحلے کا ٹیسٹ کرسکتا ہے۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ کو اجازت ڈیٹا سیفٹی مانٹرنگ بورڈ کی سفارش جمع کرنے کے بعد ملی ہے۔ڈی جی سی اے نے مقررہ رہنما خطوط کے مطابق ویکسین کے تجربے کی اجازت دے دی ہے۔ خیال رہے کہ ایسٹرا زنیکا اورآکسفرڈ کے اشتراک سے تیار کی جارہی ویکسین کے انسانی تجربے کے دوران برطانیہ میں ناموافق اثرات رونما ہونے کے بعد ٹیسٹ کو موقوف کردیا گیا تھا۔

براہ راست ٹی وی تازہ ترین
corona virus btn
corona virus btn
Loading