ہائی کورٹ نے کی اروند کیجریوال حکومت کی سرزنش، کہا۔ کورونا وبا سے نمٹنے میں دہلی حکومت کا نظام ناکام
دہلی ہائی کورٹ نے کی دہلی کی اروند کیجریوال حکومت کی سرزنش کی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ کورونا وباء سے نمٹنے میں دہلی حکومت کا نظام پوری طرح سے ناکام ہوچکا ہے۔ عدالت نے کہا کہ دہلی حکومت پر سے بھروسہ ہل گیاہے۔عدالت نے کہا کہ اگر دہلی حکومت حالات کو سنبھال نہیں پارہی ہے تو بتائے ہم مرکزی حکومت سے حالات سے نمنٹے کو کہیں گے۔ عدالت نے دہلی حکومت کو آکسیجن کی صحیح الاٹمنٹ کرنے کی دی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ آکسیجن کی کالابازاری کے خلاف کاروائی کرے۔دہلی ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا کہ آکسیجن نہیں ہے اور ہمیں ایک سو کمرے دئے جارہے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ہم نے تو دہلی سرکار سے بیڈ دینے کے لئے کہا ہی نہیں ۔ عدالت نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وقت یہ گدوں کی طرح برتاؤ کرنے کا نہیں ہے۔