COVID-19 : ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 16 ہزار سے زائد نئے کیسز ، 120 اموت
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں شفایاب مریضوں کی تعداد چار ہزار سے کم رہنے سے ایکٹیو کیسز بڑھ کر 1.55 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں اوریہ شرح بڑھ کر 1.41 فیصد ہوگئی ہے۔ دریں اثناملک میں اب تک ایک کروڑ 34 لاکھ 72 ہزار 643 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔