ہوم » ویڈیو » شمالی ہندوستان

مرکز سے کورونا کے پھیلنے کا معاملہ: جمعیت علماء ہند نے کیا سپریم کورٹ کا رخ

کورونا کو پھیلنے کو لیکر ہندوستان بھر میں طرح طرح کی افواہیں گردش کررہی ہیں ۔خاص کر تبلیغی جماعت کو لے کر اس کےلئے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ یہ باور کرانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ نظام الدین کے تبلیغی مرکز سے کورونا پھیلنے کی شروعات ہوئی۔ اس سلسلے میں جمعیت علما ہند نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ جمیعت علما نے سپریم کورٹ سے نظام الدین مرکز کے معاملہ کو فرقہ وارانہ رنگ دیئے جانے سے روکنے کی اپیل کی ہے۔ جمیعت کا کہنا ہے کہ بعض پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا اس کو فرقہ وارنہ رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔جس کی وجہ سے ملک کے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہورہی ہے۔سپریم کور ٹ سے اس کورکوانے کی اپیل کی گئی ہے۔ ایڈوکیٹ اعجاز مقبول نے جمعیت العلماء کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیٹیشن دائر کی ہے۔

شمالی ہندوستان| News18 Urdu | Apr 08, 2020 12:14 AM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین
corona virus btn
corona virus btn
Loading