ہوم » ویڈیو » شمالی ہندوستان

وزارت داخلہ کا اہم فیصلہ: ملک بھر میں آج سے کھلیں گی دکانیں لیکن رکھا جائے گا اس بات کاخاص خیال، ویڈیو دیکھیں

ملک میں کورونا وائرس (Coronavirus) انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لگائےگئےلاک ڈاون (Lockdown 2.0) کے تحت سبھی غیر ضروری سامان کی دوکانیں بند رکھنےکے احکامات دیئے گئے تھے۔ لاک ڈاون کو تین مئی تک بڑھایا جاچکا ہے۔ ایسے میں جمعہ کی شب وزارت داخلہ نے اس سے متعلق بڑا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ اس کے تحت 25 اپریل سے پورےملک میں اب غیر ضروری سامان کی دوکانیں بھی کھولی جاسکیں گی، لیکن اس دوران کچھ شرطوں پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ یہ حکم میونسپل کارپوریشن کی سرحد کے تحت آنے والی دوکانوں کےلئے ہے۔وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق ملک میں 25 اپریل سے کھلنے والی دوکانوں میں 50 فیصد ملازم ہی کام کرپائیں گے۔ ان سبھی کو ماسک پہننا ضروری ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی انہیں سوشل ڈیسٹنسنگ پر عمل کرنا ہوگا۔

شمالی ہندوستان| News18 Urdu | Apr 25, 2020 11:42 AM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین
corona virus btn
corona virus btn
Loading