ہوم » ویڈیو » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش میں کورونا کے بڑھتے مریض اور علاج کو لیکر سیاست شروع

مدھیہ پردیش ایک طرف جہاں کورونا کا قہر جاری ہے وہیں دوسری جانب کورونا مریضوں کے علاج کو لیکر حکومت اور کانگریس کے درمیان سیاست بھی اپنے شباب پر ہے۔ ریاست میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد پندرہ ہزار کو تجاوز کرگئی ہے وہیں پچھلے چوبیس گھنٹے میں ریاست میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد دوہزار تین سو تیئس درج کی گئی ہے۔ حکومت کا دعوی ہے کہ کورونا کو لیکر اسپتالوں میں بہتر انتظامات کئے گئے ہیں اور یکم اپریل سے ریاست بھر میں پینتالیس سال سے اوپر کے لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔ وہیں کانگریس نے ریاست میں کورونا کے بڑھتے قہر کے لئے حکومت پر اسپتالوں میں ناقص انتظام کا الزام لگایا ہے۔ کانگریس کا یہ بھی الزام ہے کہ پہلے ریاست میں حکومت کی جانب سے کورونا مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا تھا مگر اب کورونا مریضوں سے علاج کے نام پر موٹی رقم وصول کی جا رہی ہے ۔

وسطی ہندوستان| News18 Urdu | Mar 30, 2021 02:57 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین