ہوم » ویڈیو » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کا قہر جاری، 24 گھنٹوں میں تقریبا 16 ہزار معاملوں کی ہوئی تصدیق

مہاراشٹر میں کورونا کے نئے کیسز میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔حکومت کی تمام کوششوں اور اپیلوں کے باوجودکورونا معاملات میں ہر روز اضافہ ہورہاہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پندرہ ہزار چھ سو دو نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہیں اٹھاسی افراد کورونا سے فوت ہوئے ہیں۔ یہ مسلسل دوسرا دن ہے جب ریاست میں ایک دن میں پندرہ ہزار سے زیادہ معاملے ریکارڈ کیے گیے ہیں۔ ممبئی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں سترہ سو انیس افراد کورونا سے مثبت پائے گیے ہیں۔ریاست میں کوروناکے بڑھتے معاملات کو روکنے کے لیے کچھ اضلاع میں لاک ڈاؤن لگایا گیاہے۔ سنیچر کے روز سے اورنگ آباد میں دو دن کا مکمل لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ جبکہ ناگپور میں پندرہ مارچ سے سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا جاچکاہے۔ و ہیں ناسک میں اکتیس مارچ تک تمام اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔مرکزی وزرات صحت کے مطابق، ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر دس اضلاع میں آٹھ مہاراشٹر کے ہیں۔

مغربی ہندوستان| News18 Urdu | Mar 14, 2021 01:04 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین
FILE >>>/videos.php