مدھیہ پردیش: آج سے لگایا جائے گا کورونا کا ٹیکہ
مدھیہ پردیش میں کورونا سے بچاؤ کے لئے ایک سو پچاس مراکز پر چورانوے ہزار لوگوں کو آج سے ٹیکہ لگایا جائے گا۔ کورونا ٹیکے کے پہلے مرحلے کا آغاز ساڑھے دس بجے ہوگا۔ ریاستی سطح پر ریاست کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان بھی کورونا مہم کا آغاز کریں گے۔ بھوپال میں پہلے دن بارہ سو لوگوں کو کورنا ٹیکہ لگایا جائے گا۔