کورونا ٹیکہ کاری مہم پر مختار عباس نقوی کا بڑا بیان
آج پورے ملک میں کورونا ٹیکہ کاری کا عمل شروع ہونے والا ہے، اس پر مختار عباس نقوی نے کہا کہ آج پورے ملک کو فخر ہے، کیوں کہ آج ہمارے سائنسدانوں اور ماہرین کی محنتوں کا پھل ملنے جارہا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے وزیر اعظم کی تعریف کی۔ نقوی نے کہا کہ جس طرح انہوں نے کورونا کے دور میں کام کیا وہ قابل تعریف ہے۔