ہوم » ویڈیو » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم نریندر مودی کی کورونا وائرس کے مد نظر تہواروں کے دوران لاپرواہی پر تنبیہ

وزیر اعظم نے کہا کہ کئی لوگوں نے اب احتیاط برتنی بند کردی ہے ، یہ ٹھیک نہیں ہے ۔ اگر آپ لاپروائی برت رہے ہیں ، ماسک کے بغیر باہر نکل رہے ہیں تو آپ اپنے آپ کو اور اپنے اہل خانہ کو بڑے خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غلطی اور بیماری کو کبھی چھوٹا نہیں سمجھنا چاہئے ۔ ایک مشکل وقت سے نکل کر ہم آگے بڑھ رہے ہیں ۔ تھوڑی سی لاپروائی ہماری خوشیوں کو روک سکتی ہے ۔ دو گز کی دوری ، وقتا فوقتا صابن سے ہاتھ دھونے اور ماسک لگانے کا خیال رکھئے ۔ آپ کو میں محفوظ دیکھنا چاہتا ہوں۔ تہواروں کے اس موسم میں بازاروں میں رونق دھیرے۔دھیرے لوٹ رہی ہے۔ لیکن ہمیں اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ لاک بھلے ڈاؤن چلا گیا لیکن کورونا نہیں گیا ہے۔ ہمیں حالات کو بگڑنے نہیں دینا ہے اس میں سدھار پیدا کرنا ہے۔

شمالی ہندوستان| News18 Urdu | Oct 20, 2020 07:59 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین
corona virus btn
corona virus btn
Loading