ہوم » ویڈیو » وطن نامہ

کوروناوائرس کے حوالے سے پی ایم مودی اور امریکی صدر جوبائیڈن کے بیچ فون پر ہوئی بات چیت: دیکھیں ویڈیو

کورونا سے نمٹنے کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن کے مابین فون پربات چیت ہوئی ۔ اس بات چیت کے بعد پی ایم مودی نے ٹویٹ کرکےاس کی جانکاری دی ۔ وزیر اعظم مودی نے لکھاکہ دونوں ممالک میں کورونا وائرس سے پیدا ہوئے حالات پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔پی ایم نے صدر بائیڈن کو امریکہ کے ذریعہ ہندوستان کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ایک دوسرے ٹویٹ میں وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ صدر جو بائیڈن نے ہندوستان کو کورونا وائرس ویکسین کیلئے خام تیل اور دواوں کی بلا رکاوٹ سپلائی کی اہمیت کا اعادہ کیا ۔ ہندوستان اور امریکہ ہیلتھ کیئر کی پارٹنرشپ کورونا وائرس کے عالمی چیلنجز سے نمٹ سکتی ہے ۔واضح ہو کہ امریکہ نے کووی شیلڈ ویکسین کے خام مال کو ہندوستان بھیجنے سے اتفاق کیا تھا ۔ خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کی شروعات میں جب ہمارے اسپتال بھرے تھے اور اس وقت جس طرح ہندوستان نے امریکہ کو مدد بھیجی تھی ، ٹھیک اسی طرح ہم بھی ضرورت کی اس گھڑی میں ہندوستان کی مدد کرنے کیلئے پابند عہد ہیں ۔

وطن نامہ| News18 Urdu | Apr 27, 2021 01:47 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین