پی ایم مودی ملک میں کورونا کی تازہ صورتحال اور ویکسین کی تیاریوں پر آج کُل جماعتی میٹنگ
ملک میں کورونا کی تازہ صورتحال اور ویکسین کی تیاریوں پر آج کُل جماعتی میٹنگ ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں ہونیوالی اس ورچول میٹنگ میں تمام کانگریس،سماجوادی پارٹی، بی ایس پی اور ترنمول کانگریس سمیت دیگر پارٹیوں کے لیڈروں کو مدعو کیا گیا ہے۔میٹنگ میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے سبھی پارٹیوں کے فلور لیڈروں کو بھی بلایا گیا ہے۔اس میٹنگ میں وزارت صحت کی جانب سے پہلے کورونا پر ویڈیو پرزنٹیشن پیش کیا جائیگا۔حکومت کی جانب سے اب تک کیے گیے اقدامات اور آئندہ کی امکانی حکمت عملی کی جانکاری دی جاسکتی ہے۔میٹنگ کے ایجنڈے میں ویکسین کی تیاری اور تقسیم کا عمل بھی شامل ہے۔ویکسین کے تجربات کس مرحلے میں ہے اور ویکسین کے تیار ہونے پراس کی تقسیم کیسے کی جائے گی اس معاملے پر بھی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا جائیگا۔