سیرم انسٹی ٹیوٹ کی کورونا ویکسین دہلی پہنچی، مختلف ریاستوں میں بھیجی جارہی ہے ویکسین
پونے سے خصوصی طیارہ کووی شیلڈ ویکسین لے کر دہلی اور احمدآباد پہنچ گیا ہے۔پونے ایئر پورٹ سے پروازوں کے ذریعہ تیرہ مقامات کے لیے ویکسین کی کھیپ روانہ کی جارہی ہے۔حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے کے لیے سیرم انسٹی ٹیوٹ کو ایک کروڑ گیارہ لاکھ ڈوز کا آرڈر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سولہ جنوری سے ٹیکہ کاری مہم کا آغاز ہونے جارہا ہے۔