Free Oxygen: مدد کےلئے آگے آئے سکھ نوجوان، مفت آکسیجن سلینڈر فراہم کرنے کیلئے شروع کیا کال سینٹر
پورے ملک میں آکسیجن کی کمی ہے۔کورونامثبت مریضوں کوسب سے زیادہ آکسیجن کی دقت درپیش ہے۔کئی مریضوں کی آکسیجن کی کمی سے موت ہوچکی ہے۔ ایسے میں ممبئی کے مالا بار ہل سیوک جتھا اور ملند سیکھ یووا نے آکسیجن سلینڈر کی مدد کےلئے کال سنٹر کی شروعات کی ہے۔یہاں کوئی بھی آکسیجن کےلئے کال کرسکتا ہے۔یہاں سلینڈر مفت میں فراہم کرایا جاتا ہے لیکن سکیورٹی منی کے طور پر چھ ہزار روپئے جمع کرائے جاتے ہیں جو بعد میں واپس کردئے جاتے ہیں۔آکسیجن سلنڈر دینے سے قبل پوری جانچ پڑ تال کی جاتی ہے۔