بامبے ہائی کورٹ نے کہا غیرملکی تبلیغی ارکان کو بلی کا بکرا بنایا گیا: ویڈیو
کورونا وبا کے دوران تبلیغی جماعت اور غیر ملکی داعیوں کے خلاف درج مقدمات کو بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے کالعدم قرار دے دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں ان مقدمات کا سخت نوٹس لیا اور کہا کہ نظام الدین مرکز میں جو تبلیغی جمع ہوئے تھے اور ملک بھر میں جو لوگ آئیں تھے انھوں نے ویزا قوانین کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی اور ملک میں پہنچنے کے بعد یہ لوگ کورونا سے متاثرہوئے تھے۔ ہائی کورٹ نے میڈیا کے رول پر بھی سخت نکتہ چینی کی اور کہا کہ میڈیا نے تبلیغی جماعت کے ارکان کو بلی کا بکرا بنایا اب میڈیا کی ذمہ داری ہیکہ وہ اس کا ازالہ کرے، واضح رہے مہاراشٹر کے احمد نگر میں تبلیغی جماعت کے اراکین کے خلاف تین مقدمے درج ہوئے تھے جنھیں عدالت نے کالعدم قرار دے دیا ہے۔