ہوم » ویڈیو » تعلیم و روزگار

کوروناوائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران یوپی حکومت نے آج پوری ریاست میں کمبائنڈ بی ایڈ داخلہ امتحان منعقد کرایا، سماجی دوری کی اڑی دھجیاں

کورونا وائرس کا قہر ان دنوں یو پی میں بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر یو پی حکومت نے اکتیس اگست تک پوری ریاست میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ کل رات سے شروع ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران دکانیں،دفاتر بند رہیگے ۔ بس ضروری اشیاء کی ہی اجازت رہے گی۔ یوپی میں ہفتہ واری لاک ڈاؤن جاری ہے لیکن لگتا ہے کہ یو پی میں ہفتہ واری لاک ڈاؤن کا اب کوئی مطلب نہیں رہ گیا ہے۔ خود ریاستی حکومت ہی لاک ڈاؤن کے بنائے ہوئے اپنے اصولوں کی خلاف پر آمادہ دکھائی دے رہی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ دن بہ دن سنگین ہوتا جا رہا ہے ۔ کورونامریضوں کی تعداد بھی روزانہ بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظرریاستی حکومت نے ہرسنیچر اور اتوا ر کو لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے لیکن کورونا وائرس خطرات اور لاک ڈاؤن کے درمیان ہی حکومت نے آج پوری ریاست میں کمبائنڈ بی ایڈ داخلہ امتحان سن۲۰۲۰۔۲۲ منعقد کرایا ہے۔

تعلیم و روزگار| News18 Urdu | Aug 09, 2020 07:30 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین
corona virus btn
corona virus btn
Loading