ہوم » ویڈیو » تعلیم و روزگار

کرناٹک میں اقلیتی طلباء کو مشکلات کا سامنا، تعلیمی قرضے میں 50 فیصد کمی

کرناٹک میں اس سال اقلیتی طلباء کے قرضہ جات کی اسکیم میں بھاری کٹوتی کی گئی ہے۔ میڈیکل، انجینئرنگ اور دیگر پیشہ وارانہ کورسوں کے طلباء کیلئے جاری تعلیمی لون اسکیم میں تقریبا پچاس فیصد کی کٹوتی کی گئی ہے۔ ویلفیئر پارٹی نے حکومت کے اس اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔ پارٹی کے ریاستی صدر طاہر حسین نے بی جے پی حکومت کے اس قدم کو اقلیتوں میں بڑھ رہے تعلیمی رجحان کو ختم کرنے کی سازش قراردیا ہے۔ لیکن اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن کے چیرمین مختار حسین پٹھان نے کہا کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے حکومت نے تمام محکموں کے بجٹ میں کمی کی ہے۔ اس کے باوجود زیادہ سے زیادہ اقلیتی طلباء کو ایجوکیشن لون فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

تعلیم و روزگار| News18 Urdu | Sep 02, 2020 04:32 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین
corona virus btn
corona virus btn
Loading