ائمہ و مؤذنین کی تنخواہوں میں اضافے کی اپیل، مولانا عمیر احمد الیاسی نے کیا حیرت کا اظہار
چرچ کے پادری، مندر کے پجاری، گردوارہ کے گرنتھی کو مناسب تنخواہیں ، سہولیات حاصل ہیں۔ لیکن مسجد کے پیش امام اور موذنین کی تنخواہیں سن کر حیرت ہوتی ہے۔ بنگلورو کے دورے پر مولانا عمیر احمد الیاسی نے یہ بات کہی۔ الامان ٹرسٹ کی تقریب میں حصہ لینے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا الیاسی نے کہا کہ پیش امام کی تنخواہ کم سے کم پچاس ہزار روپے ہونی چاہئے۔