مدھیہ پردیش میں ہندی زبان میں میڈیکل ایجوکیشن دینے کے فیصلے پر طلبا نے ظاہر کیا ردعمل
مدھیہ پردیش حکومت میڈیکل ایجوکیشن میں بڑی تبدیلی کرنے جا رہی ہے ۔ ابھی تک میڈیکل کالج کے طلبا میڈیکل ایجوکیشن کی پوری تعلیم انگریزی زبان میں حاصل کرتے تھے مگر مدھیہ پردیش حکومت نے میڈیکل ایجوکیشن کو ہندی زبان میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ طلبا کو میڈیکل ایجوکیشن ہندی زبان میں دینے کے لئے کتابوں کی فراہمی اور اس کے خاکہ کے لئے بھی کام کرنا شروع کردیا ہے ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن وشواس سارنگ نے اس سلسلہ میں جلد ہی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔