ہوم » ویڈیو » تعلیم و روزگار

10ویں کے امتحان میں اقلیتی طلباء کا بہتر مظاہرہ، سی بی ایس ای اور اسٹیٹ سلیبس دونوں میں حاصل کی نمایاں کامیابی

کرناٹک میں دسویں جماعت کے نتائج میں گلبرگہ کے اقلیتی طلباء نے بھی کافی بہتر مظاہرہ کیا ہے۔سی بی ایس ای اور اسٹیٹ بورڈ دونوں طرز میں اقلیتی طلباء نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں۔سی بی ایس ای میں کئی ایک اسٹوڈنٹس نے اٹھانوے فیصد سے زائد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ممتاز آرٹسٹ ڈاکٹر رحمان پٹیل کی دختر عائشہ رحمان نے بھی سی بی ایس ای میں اٹھانوے فیصد سے زائد مارکس حاصل کئے ہیں۔وہیں بین الاقوامی شہرت یافتہ فوٹو گرافر محمد ایاز الدین کے فرزند عاقب مجتبی نے بھی اسٹیٹ سلیبس میں نوے فیصد مارکس حاصل کئے ہیں۔بچوں کی اس کا کامیابی سے دونوں کے گھروں میں خوشی کا ماحول ہے۔کامیابی سے سرفراز ہونے والے یہ اسٹوڈنٹس اب مستقبل کے تئیں پر امید نظر آتے ہیں۔

تعلیم و روزگار| News18 Urdu | Aug 12, 2020 03:38 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین
corona virus btn
corona virus btn
Loading