ہوم » ویڈیو » تعلیم و روزگار

کشمیر میں پہلی قومی اردو سائنس کانگریس کا انعقاد، اردو میں سائنس کی ترسیل، ترویج اور امکانات پر ڈالی روشنی

2021 وگیان پرسار کی جانب سے آج سرینگر میں قومی اردو سائنس کانگریس منعقد کی گئی ۔ سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے اشتراک سے منعقدہ اس کانگریس میں ملک بھر سے آئے کئی ماہرین نے شرکت کی ۔ اردو کانگریس کا مقصد اردو زبان میں سائنس کی ترویج اور توسیع ہے ۔ وگیان پرسار کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نکل پراشر کا کہنا ہے کہ وگیان پرسار سائنس عام لوگوں تک پہنچانے کے لئے ایک بڑے پروجیکٹ پر کام کررہا ہے اور اردو سائنس کی ترسیل اور ترویج کا ایک بہتر ذریعہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اردو میں سائنس کا بہتر مواد فراہم کرنے کی ایک مہم جاری ہے اور اس کے تحت سائنس کمیونیکیشن کا ایک مضمون متعارف کیا جائے گا۔

News18 Urdu
تعلیم و روزگار| News18 Urdu | Sep 22, 2021 08:58 PM IST

2021 وگیان پرسار کی جانب سے آج سرینگر میں قومی اردو سائنس کانگریس منعقد کی گئی ۔ سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے اشتراک سے منعقدہ اس کانگریس میں ملک بھر سے آئے کئی ماہرین نے شرکت کی ۔ اردو کانگریس کا مقصد اردو زبان میں سائنس کی ترویج اور توسیع ہے ۔ وگیان پرسار کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نکل پراشر کا کہنا ہے کہ وگیان پرسار سائنس عام لوگوں تک پہنچانے کے لئے ایک بڑے پروجیکٹ پر کام کررہا ہے اور اردو سائنس کی ترسیل اور ترویج کا ایک بہتر ذریعہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اردو میں سائنس کا بہتر مواد فراہم کرنے کی ایک مہم جاری ہے اور اس کے تحت سائنس کمیونیکیشن کا ایک مضمون متعارف کیا جائے گا۔

براہ راست ٹی وی تازہ ترین