کورونا وائرس کے دوران ملک بھر میں آج نیٹ امتحان کا انعقاد، برتی جا رہی ہے احتیاط
کورونا وائرس کے دوران ملک بھر میں آج نیٹ امتحان کا انعقاد ہو گا ۔این ٹی اے کے مطابق نیٹ امتحان میں پندرہ لاکھ سے زائد طلباء کے شامل ہو ں گے ۔کورونا کی وجہ سے اس بار ایگزام کے لئے تین ہزار آٹھ سو تیرالیس مرکز بنائے گیے ہیں تاکہ حکومت کی گائڈ لائنس پر عمل کیا جا سکے۔اسی کے ساتھ ہر کمرے میں امیدواروں کی تعداد کو چوبیس سے کم کر کے بارہ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نیٹ امتحان کو دو بار ٹالا جا چکا ہے۔