Jobs in Telangana: تلنگانہ میں سرکاری ملازمت کیلئے بھرتیاں، کوچنگ سنٹر اور بک اسٹورز پر ہجوم
ان دنوں اضلاع کے علاوہ حیدرآباد کے متعدد مقامات پر مسابقتی امتحانات سے متعلق تیاری کے سلسلے میں مواد کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے۔ شہر کے کتب فروش جلد از جلد کتابوں اور پرانے پریکٹس پیپرز کا ذخیرہ کرنے کے منتظر ہیں۔ کوٹھی اور سلطان بازار میں امیدوار مسابقتی امتحانات کی تیاری کے مواد کو خریدنے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔