دس ملین ہندوستانی طلبا کو Meta دے گا تربیت، 10 لاکھ اساتذہ کی حاصل کی جائے گی خدمات
فیس بک انڈیا کے نائب صدر اور مینیجنگ ڈائریکٹر اجیت موہن نے کہا ’’ایک کمپنی کے طور پر جو ہندوستان کے ڈیجیٹل سفر کے بارے میں پرجوش اور پر عزم ہے، ہماری کوشش ہے کہ معلمین اور طلبا دونوں کو معیاری ڈیجیٹل ٹولز تک آسان رسائی فراہم کی جائے تاکہ مزید جامعیت کو فروغ دیا جا سکے۔