راجستھان میں آج سے کھلیں گے اسکول، اسکول اسٹاف اور طلباء کو کورونا گائیڈلائن پر عمل کرنا لازمی
راجستھان میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے تقریبًا دس ماہ بعدآج سے کھل رہے ہیں ۔اسکول ،کالج اور یونیورسٹی آج سے کھل گئی ہیں۔ دسویں اوربارہویں کی کلاس ساڑھے نو سے ساڑھے تین بجے تک ہوگی۔جبکہ نویں اورگیارہویں کی کلاس صبح دس بجے سے شام چار بجے تک ہوگی۔اسکول اسٹاف اور طلباء کو کورونا گائیڈلائن پر عمل کرنا لازمی ہوگا ۔