لاک ڈاؤن کے تعلیم پرپڑتے اثرات: معاشی طورپرکمزورطلباء کی مدد کے لیے خیراتی ادارے آئے سامنے
لاک ڈاؤن اور کورونا کا بڑا اثر طلباء پر بھی پڑا ہے۔ حالیہ امتحان کے نتائج کے بعد اب طلباء کو مختلف کورسوں میں داخلہ کرانے کا دور چل رہا ہے۔ ایسے میں پٹنہ کی روز مائن ایجوکیشن اینڈ چیریٹبل ٹرسٹ نے اقلیتی طلباء سے اپیل کیا ہے کہ جو معاشی کمزوری کے سبب انجینئرنگ اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ کرانے سے قاصر ہیں وہ ٹرسٹ سے رابطہ قائم کرے۔ ٹرسٹ طلباء کا مفت داخلہ کرانے سمیت انکے رہنے و کھانے کا بھی انتظام کرائےگا۔ واضح رہیکہ کافی سالوں سے ٹرسٹ غریب طلباء کے تعلیمی مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کررہا ہے