ہوم » ویڈیو » تعلیم و روزگار

تلنگانہ حکومت نے یکم ستمبر سے تمام اسکولوں کو کھولنے کا کیا فیصلہ

تلنگانہ حکومت نے یکم ستمبر سے کے جی تا پی جی تمام اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ لیا ہے ۔ اس سلسلہ میں وزیر اعلی کے سی آر کی قیادت میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ جسمیں وزیر تعلیم کے علاوہ ریاستی وزراءچیف سکریٹری و دیگر نے شرکت کی ۔ کورونا کی وبا کے پیش نظر گزشتہ سال مارچ میں تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا تھا ۔ اب جبکہ ریاست میں کورونا کی وبا قابو میں ہے ۔ عام زندگی معمول پر آگئی ہے ۔ ایسے میں مسلسل تعلیمی اداروں کو بند رکھنا طلبا کے مفاد کیلئے بہتر نہیں ہے ۔وزیر اعلی نے تیس اگست تک تمام تعلیمی اداروں کو سینی ٹائزیشن کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ حکومت کے اس فیصلہ کے خلاف بعض افراد ہائی کورٹ سے رجوع ہوے ہیں ۔ اولیائے طلبا میں بھی تشویش دیکھی جارہی ہے ۔ اسکولوں کو کھولنے کو لے کر سماج کے مختلف گوشوں سے ملا جلا ردعمل دیکھا جارہا ہے ۔

تعلیم و روزگار| News18 Urdu | Aug 24, 2021 05:38 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین