کانگریس کارکنا ن کا احتجاج، این ای ای ٹی اورجے ای ای امتحان ملتوی کرنے کا مطالبہ
این ای ای ٹی اور جے ای ای امتحان کرانے کے خلاف کانگریس ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کررہی ہے۔ کانگریس امتحان کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کررہی ہے۔دہلی، پٹنہ، چنئی اوراحمدآباد میں کانگریس کارکنان احتجاج کررہے ہیں۔اس بیچ غیربی جے پی اقتدار والی ریاستوں نے سپریم کورٹ کو سے رجوع کیا ہے۔ پنجاب،راجستھان،مغربی بنگال،چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اورمہاراشٹر کی جانب سے اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ان ریاستوں نے تیرہ ستمبر کوہونے والے امتحان کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔