آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے صدر عمیر الیاسی نے اوشا ٹھاکر کے مدارس کو لے کر متنازعہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہی بڑی بات
مدھیہ پردیش کی وزیر کی طرف سے مدارس کو لے کر متنازعہ بیان دینے کے بعد، اس بیان کی ہر طرف سے مذمت کی جارہی ہے، اس سلسلہ میں آل انڈیا امام آرگنائیزیشن کے صدر عمیر الیاسی نے بھی اس بیان کی مذمت کی ہے، اور کہا کہ مدارس میں نفرت نہیں، بلکہ محبت کا درس دیا جاتا ہے، اور اسکولی نظام تو اب شروع ہوا ہے، مدارس کا نطام تو پہلے سے ہی چلا آرہا ہے۔