مرکز کی گائیڈ لائنس کے تحت کشمیر میں سرمائی تعطیلات کے بعد کھل جائیں گے تعلیمی ادارے
مرکز کی نئی گائڈ لائنز کے مطابق کشمیر میں سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول معمول کے مطابق کھل جائیں گے، اس سلسلے میں سرینگر میں ضلع انتطامیہ نے اساتذہ اور والدین کے لئے ایک ماہ تک جاری رہنے والا کیپسٹی بلڈنگ پروگرام شروع کردیا ہے، جس میں تمام متعلقین کو کووڈ کے حوالے سے ضروری تربیت دی جائے گی، سرینگر میں ڈی سی شاہد اقبال کی سربراہی میں اس سلسلے میں ایک میٹنگ بھی منعقد ہوئی۔