مہارانا پرتاب ایجوکیشن پروگرام سے یوگی آدتیہ ناتھ کا خطاب، حکومت نے نئی قومی تعلیمی پالیسی کو متعارف کرایا
اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور میں مہارانا پرتاب ایجوکیشن کے پروگرام کا افتتاح انجام دیا ۔ انہوں نے پروگرام سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وباء کے دنوں میں جب پوری دنیا بحران کا شکار تھی تو بی جے پی حکومت نے اس ملک کی عوام کے تحفظ کو اولین ترجیح دی۔ انہوں نے بتایا کہ کویڈ کے ایام میں بی جے پی حکومت نے نوجوان نسل کیلئے نئی قومی تعلیمی پالیسی کو متعارف کرایا ۔ جس کو آئندہ سال سے لاگو کیا جائے گا۔ پروگرام میں مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکور و دیگر موجود تھے ۔