ہوم » ویڈیو » انٹرٹینمنٹ

ریاچکرورتی نے سشانت کو ذہنی بیمار بتانے کی جھوٹی تصویر بنائی، سپریم کورٹ میں بہار پولیس کا حلف نامہ

سشانت سنگھ راجپوت موت کے معاملہ میں مسلسل ہورہے نئے انکشافات کے درمیان اب بہار پولیس نے سپریم کورٹ میں کیس سی بی آئی کو منتقل کئے جانے کی وجوہات پر حلف نامہ داخل کیا ہے ، جس میں کئی اہم باتیں سامنے رکھی گئی ہیں ۔ عدالت میں داخل اپنے حلف نامہ میں بہار پولیس نے اداکارہ ریا چکرورتی اور ان کے کنبہ کے اراکین کے سشانت سنگھ راجپوت کے رابطے میں آنے کا صرف واحد مقصد بتایا ہے اور وہ سشانت کے پیسوں کو ہڑپنا ہے ۔ بہار پولیس نے اس میں یہ بھی کہا ہے کہ انہوں نے سشانت کی ذہنی بیماری کی جھوٹی تصویر تیار کی تھی ۔ سینئر پولیس افسر اوپیندر شرما کے ذریعہ سپریم کورٹ میں دائر حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ ریا چکرورتی سشانت سنگھ راجپوت کو اپنے گھر لے گئیں اور انہیں دوا کا اوور ڈوز دینا شروع کردیا ۔

انٹرٹینمنٹ| News18 Urdu | Aug 07, 2020 04:37 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین
corona virus btn
corona virus btn
Loading