سشانت سنگھ راجپوت کی بہن میتو سنگھ کو ای ڈی نے پوچھ۔گچھ کیلئے کیا طلب: ویڈیو دیکھیں
سشانت سنگھ راجپوت کی پراسرار موت کامعاملہ سلجھنے کانام ہی نہیں لےرہاہے۔وہیں اب ای ڈی نے سشانت کی بہن کو بھی پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا ہے۔ سشانت کے خاندان کا دعویٰ ہے سشانت کے اکاؤنٹ میں 18 کروڑ روپئے تھے اس سلسلے میں مسلسل پوچھ۔گچھ کی جارہی ہے۔ اور اب اسی سلسلے میں سشانت کی بہن نیتو کو طلب کیا گیا ہے۔ سشانت سنگھ کیس میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ریا چکرورتی سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ والد اندرجیت ، بھائی شووک اور ریا کے چارٹر، اکاؤنٹنٹ بھی ای ڈی دفتر میں موجود ہیں۔اس بیچ ریا کے انکم ٹیکس ریٹرن سے کچھ اہم باتوں کا انکشاف ہوا ہے۔دو ہزار سترہ اٹھارہ میں ریا کی کُل آمدنی سترہ لاکھ ستاون ہزار چار سو بہتر تھی جس میں آئندہ سال حیرت انگیز طورپر گراوٹ آئی اور یہ گھٹ کر سولہ لاکھ چار ہزار نو سو چھتیس ہوگئی ہے۔اسی دوران ریا کی غیرمنقبلہ جائیداد میں دس گنا اضافہ درج کیا گیا ہے۔