این سی بی کے دو افسران کئے گئے معطل، دونوں افسروں کے خلاف جانچ کے احکام جاری
ممبئی این سی بی کے دو افسروں کو معطل کردیا گیا ہے۔اس معاملے میں جانچ کا حکم دے گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کامیڈین بھارتی سنگھ، اُن کے شوہر ہرش اور دپیکا پاڈوکون کی منیجر کرشما کوضمانت دلوانے میں ان کا کردار شک کے گھیرے میں ہے۔ان کے ساتھ ساتھ این سی بی کے وکیل کے رول کی بھی جانچ کی جارہی ہے کیونکہ جب ان افراد کی ضمانت پر سماعت ہونی تھی تب وکیل حاضر نہیں پائے تھے۔وکیل کی غیرحاضری کے سبب ایجنسی اپنا موقف عدالت کے سامنے نہیں رکھ پائی تھی۔