سشانت سنگھ راجپوت کیس میں سی بی آئی کی تفتیش جاری، اب ان لوگوں سے ہو رہی ہے پوچھ۔گچھ
سشانت سنگھ راجپوت کیس میں سی بی آئی کی تفتیش جاری ہے۔جانچ کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ایجنسی آج دپیش،پٹھانی ، سندیپ اور رجت میوانی سے پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔ایجنسی مالی زوایے سے تفتیش کررہی ہے۔ایجنسی یہ بھی جاننا چاہتی ہے کہ ریا چکرورتی نے اپنے ملازمین کو ایک ایک کرکے کیوں نکال دیا تھا۔ خیال رہے کہ رجت میوانی بھی ریا چکرورتی کے یہاں کام کرتے تھے۔۔۔ایجنسی نے کل سدھارتھ پٹھانی سے پوچھ تاچھ کی تھی۔سدھارتھ پٹھانی نے تفتیش کے دوان کئی اہم انکشافات کیے تھے۔سدھارتھ نے بتایا تھا کہ ریا جب سے سشانت کی زندگی میں آئی تھیں تب سے ان کی زندگی بدل گئی تھی۔سشانت سنگھ بہت پریشانی رہنے لگے تھے۔۔ریا چکرورتی سشانت کا کریڈٹ کارڈ استعمال کرتی تھیں۔سدھارتھ نے گزشتہ سال کی ایک پارٹی کا تذکرہ بھی کیا تھا۔اس پارٹی میں سشانت کی بہن پرینکا اور ریا کی نوک جھونک بھی ہوئی تھی۔