ہوم » ویڈیو » شمالی ہندوستان

لداخ میں سرحدی کشیدگی کو کم کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت، ہزاروہں فوجیوں کو دونوں جانچ پیچھے ہٹنے پر اتفاق

لداخ میں سرحدی کشیدگی کو کم کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ ہند۔ چین نے لداخ کی پینگونگ سو جھیل کے شمالی اور جنوبی کناروں پر تعینات ہزاروں فوجیوں کو دونوں جانب ایک ساتھ پیچھے ہٹانے پر اتفاق کر لیا اور یہ عمل شروع بھی ہوگیا ہے ۔ وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے راجیہ سبھا میں اس بات کی تصدیق کی۔ سنگھ نے کہا کہ پینگونگ سو جھیل سے دونوں افواج کی واپسی کا سمجھوتہ ہوا۔ انھوں نے چین سے سمجھوتوں پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی۔ راجناتھ نے واضح کیا کہ ہندوستان ایک اِنچ بھی زمین کسی کو نہیں لینے دےگا کیونکہ ایل اے سی پر ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں۔ سنگھ نے کہا کہ چین، فِنگر ایٹ کے مشرقی جانب شمالی کنارے پر اپنی افواج تعینات کرے گا۔ دونوں جانب کے فرنٹ لائن فوجیوں کو مرحلہ وار، مربوط طریقے اور توثیق کرتے ہوئے ہٹایا جارہاہے۔

شمالی ہندوستان| News18 Urdu | Feb 11, 2021 08:48 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین