Operation Ganga: آج علی الصبح رومانیہ سے 232 ہندوستانیوں کو لیکر دہلی پہنچی فلائٹ
آپریشن گنگا کے تحت کے یوکرین سے ہندوستانیوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔ آج علی الصبح رومانیہ سے دو سو بتیس ہندوستانیوں کو لیکر فلائٹ دہلی پہنچی۔ بتادیں کہ یوکرین کے خلاف پرروسی جارحیت جاری ہے۔ کیف اور خارکیف سمیت دیگر شہروں پر روس کے حملے جاری ہیں۔ خارکیف میں آج صبح بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ادھر،یوکرین کا دعویٰ ہے کہ اسٹرٹیجک شہرماریوپول کو روسی فوج نے بلاک کردیا ہے۔