ایران ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی واپسی کے معاملے پر یورپی یونین کمیشن کی بات چیت
ایران ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی واپسی کے معاملے یورپی یونین کمیشن آج غورو خوض کرے گا۔۔ یونین کے امور خارجہ کے نمائندے جوزف کے مطابق اس کانفرنس کے دوران ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی ممکنہ واپسی اور فریقین کی طرف سے معاہدے پر مؤثر عمل درآمد پر بات چیت کی جائے گی۔ ان مذاکرات میں مشترکہ جامع منصوبہ بندی معاہدے میں شامل برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور روس جیسے ممالک بھی شامل ہوں گے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے پہلے ہی معاہدے میں واپسی کا اشارہ دیا گیا ہے۔